انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم کینٹ نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی سے معاہدہ کر لیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے ساؤتھ گروپ میں موجود کینٹ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ کوارٹرفائنل مرحلے میں پہنچنے کے لیے کینٹ کو آخری دو گروپ میچوں میں کامیابی لازمی درکار ہو گی۔
فاف ڈوپلیسی نے کینٹ کی ٹیم کے ساتھ معاہدہ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی طرف سے بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا اور امید ہے اپنی ٹیم کو ٹرافی جیتنے میں مدد کروں گا۔
فاف ڈوپلیسی کو افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی کی جانب اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ساؤتھ افریقی کپتان نے 2007 میں "کولپاک ڈیل" کے تحت لنکاشائر کی نمائندگی کی تھی۔