انگلینڈ کے سابق کپتان مارکس ٹریسکوتھک پاکستان کے باصلاحیت نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے میچ کے دوران کمینٹری کرتے ہوئے مارکس ٹریسکوتھک نے کہا کہ اگر آپ بچے ہیں اور کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو بابر اعظم کی جتنی کاپی کر سکتے ہیں کریں کیونکہ موجودہ دور میں ان کی تکنیک بہت زبردست ہے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سمرسیٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 12 میچوں میں 57.80 کی شاندار اوسط سے 578 رنز اسکور کر چکے ہیں اور وہ اس وقت ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ بابر اعظم رواں ٹورنامنٹ میں چار نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔ ان کا بہترین اسکور *102 رہا جو انھوں نے ہیمپشائر کیخلاف بنایا تھا۔