Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے کے لیے سابق کرکٹرز دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ کئی سابق کرکٹرز کے بعد اب یاسر عرفات نے بھی بولنگ کوچ کے لیے اپلائی کر دیا ہے۔ یاسر عرفات نے تین ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی جانب سے نو وکٹیں حاصل کیں۔ 11 ون ڈے میچوں میں وہ صرف چار اور 13 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سولہ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔
یاسر عرفات نے 2012 میں آخری مرتہ پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کا اعلان ہیڈکوچ کے ساتھ ہی کیا جا سکتا ہے۔ وقار یونس، جلال الدین، محمد اکرم سمیت کئی کرکٹرز اس پوسٹ کے لیے اپلائی کر چکے ہیں۔
وقار یونس کو بولنگ کوچ کی فہرست میں مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ آسٹریلیا سے لاہور پہنچ چکے ہیں اور کچھ روز پہلے انھوں نے مستقل طور پر آسٹریلیا سے پاکستان منتقل ہونے کا اعلان بھی کیا تھا۔