Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے اسپن بولر جیک لیچ نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے بین اسٹوکس کے ساتھ آخری وکٹ پر 76 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی جس کے باعث انگلینڈ کو ناقابل یقین فتح ملی تھی۔ جیک لیچ کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انھوں نے ورلڈکپ کا فائنل بحیثیت فین دیکھا اور انھیں یقین نہیں کہ وہ اب ایشز کے ہیرو بن گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں نے ایشز سیریز گھر بیٹھ کر دیکھنے کا پلان بنایا ہوا تھا مگر اب یقین ہوا کہ زندگی میں ہر چیز ممکن ہے۔ لیفٹ آرم اسپنر نے کہا کہ ہر گیند سے پہلے ان کی کوشش تھی کہ وہ اپنی عینکوں کو اچھی طرح سے صاف کر لیں کیونکہ اگر میں اس موقع پر آؤٹ ہو جاتا تو مجھے بہت زیادہ افسوس ہوتا۔ ایشز سیریز کے اسپانسر کی جانب سے جیک لیچ کو پوری زندگی کے لیے مفت میں عینکیں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔