Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

International Cricket Council

پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عباس کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ کمی ہوئی ہے۔ وہ آٹھویں نمبر سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بولنگ رینکنگ میں پیٹ کمنز پہلے، کگیسو رباڈا دوسرے اور جیمز اینڈرسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں یادگار اننگز کھیلنے والے بین اسٹوکس کی بیٹنگ اور آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے۔
بین اسٹوکس آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں دو درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ بیٹنگ رینکنگ میں بھی بین اسٹوکس نے لمبی چھلانگ لگائی اور انھوں نے 13 درجے ترقی کے بعد 13ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے بھارتی بولر جسپریت بمراہ بھی پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ جسپریت بمراہ نو درجے ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچے۔
ٹرینٹ بولٹ اور جوش ہیزل ووڈ کی بولنگ رینکنگ بھی بہتر ہوئی۔ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں ویرات کوہلی پہلے، اسٹیو اسمتھ دوسرے اور کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں۔