Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی سیاست دان اور دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر ارون جیٹلی حال ہی میں انتقال کر گئے تھے۔ انھوں نے دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن اور شہر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔ دہلی کے تاریخی فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کو ارون جیٹلی کے نام سے منسوب کیا جا رہا ہے۔
دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ارون جیٹلی کے نام سے اسٹیڈیم کو منسوب کرنے کی تقریب 12 ستمبر کو ہو گی۔ اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ کو بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ تقریب جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہو گی جس میں سیاستدان بھی شریک ہوں گے۔
دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر رجت شرما کے مطابق گراؤنڈ کا نام فیروز شاہ کوٹلہ برقرار رہے گا جبکہ اسٹیڈیم کا نام ارون جیٹلی اسٹیڈیم رکھا جا رہا ہے۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی ٹیم کو ورندر سہواگ، گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی جیسے مایہ ناز کرکٹرز دیئے ہیں۔