Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ٹیم کے نئے ہیڈکوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ دوسری جانب وقاریونس نے بھی بولنگ کوچ کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔ وقار یونس کا ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انھیں مصباح الحق کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔
سابق ہیڈکوچ نے اعتراف کیا کہ مصباح الحق ایک بہترین لیڈر ہیں، میرے کوچنگ کے دور میں انھوں نے پاکستان کو آئی سی سی نمبرون ٹیسٹ ٹیم بنایا تھا۔
انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم مصباح الحق قومی ٹیم کے ہیڈکوچ بنتے ہیں یا نہیں لیکن اگر انھیں ہیڈکوچ کا عہدہ ملتا ہے تو انہیں بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہو گی اور مجھے یقین ہے وہ جلد ہی سیکھ جائیں گے۔
وقار یونس نے مزید کہا کہ جو اچھے لیڈر ہوتے ہیں وہ جلد سیکھ جاتے ہیں، اگر مصباح کو ہیڈکوچ بنایا گیا تو تھوڑا وقت لگے گا مگر وہ سیکھ جائیں گے۔