Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں بھارت نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جو ان کے حق میں غلط ثابت ہوا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے میچ سے قبل ٹویٹر پر ٹیم کو مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتیں تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کریں لیکن سرفراز احمد اور ٹیم مینجمنٹ نے ان کی بات کو نظرانداز کیا اور پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 89 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے صوابی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہار کا خوف ہو گا تو آپ دفاعی اور منفی حکمت عملی بنائیں گے، جب آپ جیتنا چاہتے ہیں تو آپ کی حکمت عملی بدل جاتی ہے اور پھر آپ رسک بھی لیتے ہیں۔ سرفراز احمد کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ورلڈکپ میں آپ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرتے ہیں بیٹنگ نہیں کرتے، یہ سب ایک مائنڈ سیٹ ہے۔