سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس نے پاکستان سمیت تمام ملکوں کے شائقین کرکٹ کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کی تلاش ہے۔
ہیڈکوچ کیلئے درخواست دینے والوں میں ڈین جونز کا نام بھی شامل ہے۔ ہیڈکوچ کے عہدے کیلئے درخواست دینے کے بعد ڈین جونز نے ٹویٹ میں لکھا کہ اس ہفتے کے آخر میں ایک بڑی خبر کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔
یوں تو ہیڈکوچ کے لیے قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے لیکن ڈین جونز کو بھی ہیڈکوچ کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ وہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور دو مرتبہ اپنی ٹیم کو پی ایس ایل چیمپئن بھی بنا چکے ہیں۔