Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ کچھ سال سے قومی ٹیم میں آف اسپنر کی بہت کمی نظر آئی ہے۔ "دوسرا" سے بڑے بڑے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے والے سعید اجمل کا بولنگ ایکشن مشکوک ہونے کے بعد کوئی اچھا رائٹ آرم اسپنر سامنے نہیں آیا ہے۔
دائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے محمد حفیظ قومی ٹیم میں موجود ہیں لیکن بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد ان کی بولنگ کارکردگی کا معیار بھی گر چکا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اقبال قاسم کا کہنا ہے اچھے رائٹ آرم اسپنر کی ٹیم میں بہت کمی ہے اور جو ہیں ان کا بولنگ ایکشن "دوسرا" کرنے کی کوشش میں خراب ہو جاتا ہے۔
اقبال قاسم کا کہنا ہے یہی بنیادی وجہ ہے کہ آف اسپنرز کم آ رہے ہیں تاہم پی سی بی بچوں کے ایکشن پر این سی اے میں کام کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا بلال آصف کا ایکشن بالکل ٹھیک ہے، انھیں مسلسل موقع فراہم کرنا چاہیئے اور وہ مستقبل میں قومی ٹیم کیلئے میچ ونر بولر بن سکتے ہیں۔