Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کیریبین پریمیر لیگ میں پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کو گیانا ایمازون وارئیرز کی قیادت مل گئی۔ شعیب ملک ان دنوں دبئی میں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ موجود ہیں اور وہ جمعرات کو دبئی سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے۔ ورلڈکپ میں خراب کارکردگی کی وجہ سے شعیب ملک پر کافی تنقید ہوئی تھی۔
گزشتہ سال کی رنرز اپ گیانا ایمازون وارئیرز کی قیادت کرتے ہوئے شعیب ملک کو اپنی فارم اور فٹنس ثابت کرنے کا موقع ملے گا۔ گیانا کی ٹیم میں شاداب خان، نیکولس پورن اور شیمرون ہٹمائیر جیسے کرکٹرز شامل ہیں۔
کیریبین پریمیر لیگ 4 ستمبر سے شروع ہو گی اور 12 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ لیگ میں کئی پاکستانی کرکٹرز شریک ہوں گے۔ آصف علی بارباڈوس اور محمد حسنین ٹرنباگو نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کریں گے۔
محمد حفیظ، سہیل تنویر، وہاب ریاض، اسامہ میر، عماد بٹ اور عماد وسیم بھی لیگ میں ایکشن نظر آئیں گے۔