Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

یارکشائر کے ہوم گراؤنڈ ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ یادگار ثابت ہوا جس میں بین اسٹوکس نے اپنی زبردست پرفارمنس سے انگلینڈ کو فتح دلائی۔
ہیڈنگلے کو 2023 کی ایشز سیریز میں سے ایک ٹیسٹ کی میزبانی مل گئی ہے اور اب یارکشائر کاؤنٹی نے 2027 کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے بھی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
ایشز سیریز 2027 کے ٹیسٹ میچز کی میزبانی دینے کا عمل دو سال بعد شروع ہو گا۔ اس موقع پر یارکشائر کے چیف ایگزیکٹو مارک آرتھر کا مزاقاََ کہنا تھا کہ ہمیں ٹیسٹ میچ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے کچھ زیادہ کرنے کی ضرورت نہیں، بس 2019 کے ٹیسٹ میچ کی جھلکیاں دکھانا ہوں گی۔ مارک آرتھر کے مطابق ہیڈنگلے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا عمل بھی جاری ہے اور ڈریسنگ روم کو بڑا کرنے سمیت کئی کام مکمل کرنا باقی ہیں۔