Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق یونس خان کی والدہ گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھیں اور گردے کی بیماری میں مبتلا تھیں۔ یونس کی والدہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ یونس خان کی والدہ کی تدفین مردان میں کی جائے گی۔ سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے یونس خان کی والدہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ یونس بھائی کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا، اللہ انھیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ وہاب ریاض نے کہا کہ یونس خان کے والدہ کے انتقال کا سن کر صدمہ پہنچا، اللہ تعالی یونس خان کی فیملی کو صبر عطا فرمائے۔
احمد شہزاد نے کہا کہ اللہ یونس خان کی والدہ کے درجات بلند فرمائے۔ مصباح الحق نے کہا کہ والدہ کا نقصان ناقابل تلافی ہے، اللہ تعالی یونس خان کی والدہ کے درجات بلند فرمائے اور انھیں اس مشکل وقت میں صبر عطا فرمائے۔