Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ماضی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ پینل میں شامل افراد پی ایس ایل ٹیموں کی کوچنگ کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے جن میں مکی آرتھر اور اظہر محمود سرفہرست تھے جو کراچی کنگز کے لیے بھی کام کر رہے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مفادات کے ٹکراؤ سے کو مدنظر رکھتے ہوئے کوچز کو صرف ایک جگہ کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی تین فرنچائزز پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز مصباح الحق کو اپنا ہیڈکوچ مقرر کرنا چاہتی ہیں۔
پی سی بی اس حوالے سے مصباح الحق کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور انھیں قومی ٹیم تک ہی محدود رکھنا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی آئندہ قومی ٹیم کے کسی ہیڈکوچ کو ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ کی اجازت بھی نہیں دے گا۔