وزیراعظم عمران خان کی کشمیر سے متعلق احتجاج کی کال پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد لبیک کہنے لگے۔ کرکٹرز نے بھی جمعے کے روز احتجاج کا اعلان کر دیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جمعے کو دوپہر بارہ بجے مزار قائد پہنچوں گا، کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے مجھے جوائن کریں۔
بوم بوم نے 6 ستمبر کو شہداء کے گھر جانے اور جلد ہی لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ احمد شہزاد نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر وہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں، جمعے کو دوپہر بارہ بجے وہ آرمی میوزیم لاہور کینٹ پہنچیں گے، عوام بھی انھیں جوائن کریں۔
احمد شہزاد نے 6 ستمبر کو شہید کی فیملی سے ملنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کم از وہ یہ تو کر سکتے ہیں۔