Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین میٹ پرائر کرکٹ کے میدانوں سے کب اور کیوں غائب ہوئے؟ یہ وہ اہم سوال ہے جس کا جواب بہت سارے شائقین کرکٹ ڈھونڈ رہے ہیں۔ میٹ پرائر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میرا کرکٹ کیرئیر 2014 میں بھارت کے خلاف سیریز کے دوران پنڈلی اور ایڑھی میں تکلیف کے باعث ختم ہوا۔
میٹ پرائر نے پانچ میچوں پر مشتمل اس ٹیسٹ سیریز کے صرف پہلے دو میچز کھیلے تھے اور لارڈز کے میدان پر کھیلے جانے والا میچ ان کے کیرئیر کا آخری میچ ثابت ہوا۔ انھوں نے اس سیریز کے دو میچوں میں صرف 40 رنز اسکور کیے تھے۔
سابق وکٹ کیپر نے 79 ٹیسٹ میچوں میں 4,099 رنز اسکور کیے جبکہ 68 ون ڈے میچوں میں وہ 1,282 رنز بنا سکے اور دس ٹی ٹوئںٹی میچوں میں انھوں نے صرف 127 رنز بنائے۔