Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایشز سیریز 2019 کے تیسرے میچ میں 135 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے والے انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ ہیڈنگلے ٹیسٹ میچ کے دوران بین اسٹوکس کو وکی پیڈیا پر ریکارڈ لوگوں نے سرچ کیا۔
انہی دنوں میں امریکا کی مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے گانوں کی نئی ایلبم "لوور" بھی جاری کی جو وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ سرچ کی جا رہی تھی لیکن بین اسٹوکس کی ایک اننگز نے ٹیلر سوئفٹ کی مقبولیت کا چارٹ گرایا جس کے بعد آل راؤنڈ کرکٹر کی مقبولیت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔
بین اسٹوکس ان دنوں انگلینڈ کرکٹ کی آنکھوں کا تارہ بنے ہوئے ہیں۔ انھوں نے پہلے ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں اپنی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے بعد ایشز سیریز کے تیسرے میچ میں روایتی حریف آسٹریلیا کے جبڑوں سے یقینی فتح چھین کر سب کو دنگ کر دیا۔