Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی ایشز سیریز 2019 کے تین میچز مکمل ہو چکے ہیں جس میں سے پہلا میچ آسٹریلیا نے جیتا، دوسرا میچ ڈرا ہوا اور تیسرے میچ میں انگلینڈ نے کامیابی اپنے نام کی۔ میدان میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جارحانہ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے اسٹیو اسمتھ کو خوب پریشان کیا۔ ان کا ایک باؤنسر اسٹیو اسمتھ کے ہیلمٹ پر لگا جبکہ ایک گردن پر لگا جس کے بعد وہ پچ پر گر پڑے اور میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ اس کے بعد وہ بیٹنگ کرنے آئے اور 92 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
گردن پر گیند لگنے کی وجہ سے احتیاطاََ انھیں دوسری اننگز میں بیٹنگ نہیں کرائی گئی تھی جبکہ وہ تیسرا ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ اسٹیو اسمتھ نے بتایا کہ جب انھیں گردن پر گیند لگی تو انھیں سب سے پہلا خیال آنجہانی فلپ ہیوز کا آیا تھا۔
فلپ ہیوز 2014 میں ڈومیسٹک میچ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زیادہ دیر زندہ نہ رہ سکے اور اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔