Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کچھ روز قبل لاہور ہائیکورٹ سے خبر آئی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا آئین معطل کر دیا گیا ہے لیکن گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کے نئے آئین کے خلاف دائر کی گئیں تمام درخواستیں خارج کر دیں اور نئے آئین کو بحال کر دیا۔ پی سی بی کے نئے آئین کے تحت پیٹرن ان چیف کی پاورز کم کر دی گئی ہیں جو کہ ملک کے وزیراعظم کو حاصل ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ ڈومیسٹک اسٹرکچر میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ ٹیموں کو ختم کر دیا گیا ہے اور فرسٹ کلاس سیزن میں صرف چھ ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں دائر درخواستیں بدنیتی پر مبنی تھیں، درخواست کا مقصد کرکٹ کی سرگرمیوں کو روکنا تھا۔