Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی اور لاہور میں شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بورڈ کے تمام شعبوں کے سربراہان اور عہدیداروں نے شرکت کی۔
تمام شعبوں کو فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کے احکامات دیئے گئے۔ تمام شعبوں کو اپنے متعلقعہ حکومتی محکموں اور اداروں سے باقاعدگی سے رابطے رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ سیکیورٹی اور لاجسٹک کے حوالے سے متعلقہ محکموں سے رابطوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت ستمبر کے وسط میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ سیریز کے حوالے سے ہر ہفتے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔