ویسٹ انڈیز اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ویسٹ انڈیز نے اپنے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت جیسن ہولڈر ہی کریں گے، انجری سے صحتیاب ہونے والے آل راؤنڈر کیمو پال کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کیمو پال کو فاسٹ بولر میگیول کمنز کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز اسکواڈ: جیسن ہولڈر (کپتان)، کریگ بریتھویٹ، ڈیرن براوو، شمارہ بروکس، جان کیمپبیل، روسٹن چیز، راہقیم کارن وال، جاہمار ہملٹن، شینن گیبریل، شمرون ہٹمائر، شائے ہوپ، کیمو پال اور کیمار روچ۔
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ جمیکا میں 30 اگست سے شروع ہو گا۔ بھارتی ٹیم پہلا ٹیسٹ جیت کر ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 60 پوائنٹس حاصل کر چکی ہے۔