Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اپنی جادوئی بولنگ سے ویسٹ انڈیز کے "لیجنڈری بولرز" کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جسپریت بمراہ کے شاندار اسپیل پر ویسٹ انڈیز کے مشہور زمانہ فاسٹ بولرز اینڈی روبرٹس اور کرٹلی ایمبروز تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
کرٹلی ایمبروز کا کہنا ہے کہ جسپریت بمراہ اس دور کے مکمل بولر ہیں جنہیں اپنی لائن اور لینتھ پر پوری گرفت حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ جسپریت بمراہ اپنی بولنگ رفتار، جارحانہ انداز اور چال سے بلے بازوں کو آؤٹ کلاس کر دیتے ہیں۔
اینڈی روبرٹس نے جسپریت بمراہ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بولنگ ایکشن سب سے جدا ہے، میں نے آج تک کرکٹ فیلڈ میں اتنا عجیب بولنگ اسٹائل نہیں دیکھا جبکہ جسپریت بمراہ گیم پر گہری نظر رکھتے ہیں۔