Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے ایشز سیریز کا آغاز شاندار پرفارمنس سے کیا۔ پہلے میچ کی دونوں اننگز میں سنچری اسکور کی اور ون مین آرمی کا کردار نبھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ دوسرے ٹیسٹ میں بھی اسٹیو اسمتھ کی شاندار کارکردگی جاری تھی کہ ان کی پرفارمنس کو جوفرا آرچر کے باؤنسر نے بریک لگا دی۔
گیند گردن پر لگنے کے باعث اسٹیو اسمتھ کھیل جاری نہ رکھ سکے اور انجری کے باعث تیسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہوئے۔ اسٹیو اسمتھ کو چوتھے ٹیسٹ کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھے جوفرا آرچر کے باؤنسرز کا خوف نہیں، میں ان کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔
انھوں نے کہا کہ جوفرا آرچر مجھے آؤٹ کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں، مختلف ورائٹی استعمال کرتے ہیں مگر مجھے آؤٹ کرنے میں اب تک کامیاب نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ ڈربی شائر کے خلاف ٹور میچ میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ 4 ستمبر سے شروع ہونے والے چوتھا میچ بھی کھیلیں گے۔