Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کی والدہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں۔ یونس خان کی والدہ کی تدفین آبائی شہر مردان میں کر دی گئی ہے۔ یونس خان نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔ یونس خان نے اپنی ماں سے محبت کے اظہار کے لیے مشہور زمانہ شعر کا انتخاب کیا۔

یہ کامیابیاں، یہ عزت، یہ نام تم سے ہے
خدا نے جو بھی دیا ہے، مقام تم سے ہے

تمہارے دم سے ہیں میرے لہو میں کھلتے گلاب
میرے وجود کا سارا نظام تم سے ہے

آخر میں یونس خان نے تمام افراد سے اپنی والدہ کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ یونس خان کی والدہ کے انتقال پر سابق و موجودہ کرکٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔