Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایشز سیریز کے پہلے تین ٹیسٹ میچوں میں بہت غیرمعیاری امپائرنگ کی گئی ہے۔ امپائرز کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کے باعث آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں ہی ٹیموں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے جس وجہ سے سیریز کے آخری دو میچوں کیلئے امپائرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
جوئیل ولسن اور کرس گیفنی ایشز سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی خدمات انجام نہیں دے سکیں گے۔ مانچسٹر میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کیلئے ساؤتھ افریقہ کے مراس ایراسمس اور سری لنکا کے روچیرہ پیلیاگوروگ کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ تھرڈ امپائر کمار دھرماسینا ہوں گے۔
یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جوئیل ولسن اور علیم ڈار کی جانب سے کئی غلط فیصلے کیے گئے تھے جبکہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو فتح کیلئے 2 رنز درکار تھے اور آسٹریلیا کو ایک وکٹ لیکن جوئیل ولسن کے ایک غلط فیصلے نے آسٹریلیا سے فتح چھین لی تھی۔