Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کے اسپنر اجنتھا مینڈس نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اجنتھا مینڈس نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں شاندار ریکارڈز اپنے نام کیے۔ اجنتھا مینڈس ایک روزہ کرکٹ میں تیزترین 50 وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ انھوں نے یہ کارنامہ 19 میچوں میں انجام دیا تھا جبکہ وہ واحد بولر ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں دو مرتبہ ایک اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 50 وکٹیں لینے کا اعزاز بھی اجنتھا مینڈس کو حاصل تھا جو بعد میں دلرووان پریرا نے توڑ دیا تھا۔ 34 سالہ اجنتھا مینڈس نے 87 ایک روزہ میچوں میں سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انھوں نے 152 وکٹیں حاصل کیں۔
انیس ٹیسٹ میچوں میں اجنتھا مینڈس نے 70 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ 39 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں وہ 66 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ان سے قبل لستھ ملنگا اور نوان کولاسیکرا نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔