Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم کے نوجوان بیٹسمین حیدر علی ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کو کامیابی دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔ کراچی میں اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر علی نے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، ایشیاء کپ میں اچھا پرفارم کرنے کیلئے تمام کھلاڑی مکمل تیار ہیں۔
اوپننگ بیٹسمین کا کہنا تھا کہ دورہ سری لنکا اور ساؤتھ افریقہ میں میری کارکردگی اچھی رہی تھی، کوشش کروں گا ٹیم کو اچھا آغاز دوں اور اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم کو کامیابی دلاؤں۔
انھوں نے بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے کہا کہ ٹورنامنٹ میں بھارت کیخلاف میچ کا کوئی اضافی دباؤ نہیں ہے، گزشتہ دو سیریز میں ہم نے شاندار انداز میں کامیابی حاصل کی ہے جس وجہ سے ٹیم کا مورال بلند ہے۔ حیدر علی نے مزید کہا کہ کسی ٹیم کے خلاف کوئی ٹارگٹ سیٹ نہیں کیا ہوا، ہر میچ میں پرفارم کر کے ٹیم کو کامیاب کرانے کا منصوبہ ہے۔