Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی نے بین اسٹوکس کو تاریخ کا بہترین کرکٹر قرار دیا تو بھارتی شائقین کرکٹ بےقابو ہو گئے۔ آئی سی سی کے ٹویٹ کے جواب میں سچن ٹنڈولکر کو بہتر کرکٹر قرار دینے لگے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں بین اسٹوکس، سچن ٹنڈولکر سے ورلڈکپ میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
اس تصویر کے ساتھ لکھا گیا کہ تاریخ کا بہترین کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ ہے۔ ایشز سیریز میں بین اسٹوکس کی شاندار پرفارمنس کے بعد آئی سی سی نے اسی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو پہلے ہی بتا دیا تھا۔
آئی سی سی کی ٹویٹ پر بھارتی شائقین کرکٹ آگ بگولہ ہو گئے اور سچن ٹنڈولکر کو تاریخ کا بہترین کرکٹر قرار دینے لگے۔ بھارتیوں نے کہا کہ آئی سی سی پوسٹ لگا کر اپنے دشمنوں میں اضافہ نہ کرے۔