Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر سیسل رائٹ کا نام عظیم ویسٹ انڈین کھلاڑیوں ویوین رچرڈز اور گیری سوبرز کی فہرست میں تو شامل نہیں لیکن طویل ترین عرصے تک کرکٹ کھیلنے کی بدولت انھوں نے دنیائے کرکٹ میں خود کو امر کر لیا۔
نوجوانی میں گیری سوبرز اور ویزلے ہال جیسے باؤلرز کے خلاف جمیکا کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر نے بالآخر 85 سال کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ سیسل رائٹ 1959 میں انگلینڈ منتقل ہو گئے تھے اور سینٹرل لنکاشائر لیگ سے اپنا کیرئیر شروع کیا۔
رائٹ نے 60 سال سے زائد عرصے پر محیط اپنے کیرئیر میں 7 ہزار سے زائد وکٹیں حاصل کیں اور ایک موقع پر انھوں نے پانچ سیزن میں 538 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔ البتہ اب 60 سال کے طویل عرصے کے بعد انھوں نے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا۔ سیسل رائٹ اپنے طویل کیرئیر کا آخری میچ 7 ستمبر کو کھیلیں گے۔