Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

علیم ڈار نے ٹیسٹ میچز میں لیجنڈری امپائر اسٹیو بکنر کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ علیم ڈار ابھی تک 128 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ علیم ڈار کا تقریب میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علیم ڈار نے کہا کہ اسٹیو بکنر میرے رول ماڈل ہیں، ان کو دیکھ کر امپائرنگ کا شوق پیدا ہوا تھا، ان کا ورلڈ ریکارڈ برابر کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔
انھوں نے پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ کھلاڑیوں کی طرح امپائرز کو بھی سنٹرل کنٹریکٹ ملنا چاہیئے، امپائر کے ساتھ میچ ریفری کی فیس میں بھی اضافہ ہونا چاہیئے۔ انھوں نے مواقع فراہم کرنے پر پی سی بی اور آسی سی سی کا شکریہ بھی ادا کیا۔