Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے کافی عرصہ سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کی اور سرے کاؤنٹی بھی اظہر محمود کی خدمات کو آج تک نہیں بھولی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سرے کاؤنٹی نے سمرسیٹ کے خلاف میچ کے لیے اظہر محمود کو مدعو کیا اور پاکستان ٹیم کے سابق بولنگ کوچ میچ دیکھنے پہنچ گئے۔
سرے کاؤنٹی نے اس میچ میں ایرون فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت کامیابی حاصل کی۔ میچ کے بعد اپنے ٹویٹ میں اظہر محمود نے عمران طاہر، بابر اعظم اور یاسر عرفات کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ انھوں نے کہا کہ مدعو کرنے پر سرے کرکٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی۔
انھوں نے سرے کرکٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایرون فنچ نے زبردست بیٹنگ اور عمران طاہر نے شاندار بولنگ کی۔ اظہر محمود کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ میچ دیکھنے کے لیے آنے کا شکریہ اظہر بھائی، آپ سے اور آپ کی فیملی سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔
#Pakistan#Surrey