Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے اپنی اکیڈمی سیل کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان سے اپیل کر دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سرفراز نواز نے کہا کہ وہ اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں اور ان کا علاج ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں آٹھ، دس سال سے اکیڈمی ملی ہوئی تھی اور اسے سیل کر دیا گیا، کسی بیمار شخص کے ساتھ ایسا برتاؤ کرنے پر انتظامیہ کو شرم آنی چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اکیڈمی قانونی ہے اور سی ڈی اے کے گورننگ بورڈ نے انھیں یہ اکیڈمی الاٹ کی گئی تھی۔ سرفراز نواز نے کہا کہ اکیڈمی کے لیے چالیس، پچاس لاکھ کا سامان خریدا تھا جس میں مختلف مشینیں شامل تھیں، میں وہاں بچوں کی کوچنگ بھی کرتا ہوں۔ سرفراز نواز نے وزیراعظم اور اپنے پرانے ساتھی کرکٹر سے اپیل کی کہ اکیڈمی کا قبضہ انھیں واپس دلایا جائے۔