Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ون ڈے کرکٹ میں اچھا ریکارڈ ہونے کے باوجود اظہر علی نے گزشتہ سال نومبر میں محدود اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اظہر علی سے کئی مرتبہ سوال ہوا کہ کیا وہ محدود اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لیں گے جس کے جواب میں اظہر علی نے ہمیشہ انکار کیا۔ البتہ اب اظہر علی نے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر مشروط رضامندی ظاہر کی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ابھی اس بارے میں کچھ سوچا نہیں ہے، اگر مجھے ایسا محسوس ہوا کہ پاکستانی ٹیم کو ون ڈے کرکٹ میں میری ضرورت ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں اس بارے میں سنجیدگی سے غور کروں گا۔ اظہر علی نے پاکستان کی طرف سے 53 ون ڈے میچز میں 36.90 کی اوسط سے 1,845 رنز بنائے جس میں تین سنچریاں بھی شامل ہیں۔