Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے اسکواڈ میں منتخب نہ کرنے پر بھارت کے مڈل آرڈر بیٹسمین امباتی رائڈو نے جذبات میں آ کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا مگر کچھ روز پہلے ان کا غصہ ٹھنڈا ہوا تو انھوں نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی اور کہا کہ وہ بھارت کی جانب سے دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امباتی رائڈو حیدرآباد کی جانب سے بھارت کے ڈومیسٹک سیزن میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انھوں نے اس حوالے سے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو خط لکھا تھا۔
امباتی رائڈو نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک سیزن میں شاندار پرفارمنس کے ذریعے پھر سے ٹیم میں واپسی کی کوشش کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق دو سینیئر کرکٹرز نے امباتی رائڈو کو ریٹائرمنٹ واپس لینے پر قائل کیا تھا۔