Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے اپنی جادوئی بولنگ سے ٹیسٹ کرکٹ میں 708 شکار کیے۔ شین وارن کو امید ہے کہ ان کا یہ ریکارڈ آف اسپنر نیتھن لائن توڑ سکتے ہیں۔
شین وارن کا کہنا ہے کہ نیتھن لائن ایک زبردست بولر ہیں، اگر وہ 85 سے 90 ٹیسٹ میچز مزید کھیل لیں اور ہر میچ میں کم از کم چار وکٹیں حاصل کریں تو یقیناً وہ دن دور نہیں جب میرا 708 وکٹوں کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی آفیشل ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے شین وارن نے کہا کہ جیسے جیسے نیتھن لائن اپنی گیم کو انجوائے کریں گے ویسے ہی وکٹیں حاصل کرنے کی بھوک بڑھ جائے گی۔ واضح رہے کہ شین وارن کے ہم وطن بولر نیتھن لائن نے اب تک 89 ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا ہے جس میں وہ 357 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔