Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی گھنٹے کی انجری کا شکار رہے۔ دوران کیریئر بھی شعیب اختر کو کئی مرتبہ گھٹنے کی انجری ہوئی جس وجہ سے وہ اہم میچز نہیں کھیل سکے۔ کیریئر ختم ہونے کے بعد بھی وہ اس انجری سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پائے۔ شعیب اختر آپریشن کرانے آسٹریلیا پہنچے تھے۔
آپریشن سے قبل راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے مداحوں کے لیے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔ آپریشن کے بعد شعیب اختر کا کہنا تھا کہ آپریشن بالکل ٹھیک اور کامیاب ہوا ہے، تھوڑی تکلیف محسوس کر رہا ہوں، جلد صحتیاب ہو جاؤں گا۔ انھوں نے کہا کہ اس بار انھیں معمول کے مطابق چلنے میں 2 سے 3 ہفتے لگیں گے۔
شعیب اختر نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔ اس سے قبل شعیب اختر کے بائیں گھٹنے کا آپریشن ہو چکا ہے جس کے بعد اب ان کے دائیں گھٹنے کا آپریشن کیا گیا۔ شعیب اختر کے آپریشن کے بعد سابق و موجودہ کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر ساتھی باؤلر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔