Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ کے انتخاب کے لیے پی سی بی کے پانچ رکنی پینل کا اجلاس گزشتہ روز لاہور میں ہوا۔ ہیڈکوچ کے لیے سب سے زیادہ مضبوط مصباح الحق نے بھی انٹرویو دے دیا۔ غیرملکی امیدواروں میں ڈین جونز اور کورٹنی والش نے ویڈیو لنک کے ذریعے سلیکشن پینل کو اپنی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
ہیڈکوچ کی دوڑ میں شامل محسن حسن خان بھی سلیکشن پینل کو انٹرویو دے چکے۔ باؤلنگ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار وقار یونس کا انٹرویو بھی پی سی بی کے پانچ رکنی پینل نے لیا۔ ذرائع کے مطابق باؤلنگ کوچ کے امیدوار محمد اکرم، وقار یونس کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے۔
بیٹنگ کوچ کے لیے محمد وسیم اور فیصل اقبال کے درمیان مقابلہ ہے۔ پی سی بی ستمبر کے پہلے ہفتے میں نئے کوچز کا اعلان کر سکتا ہے جن کی حکمت عملی کا پہلا امتحان سری لنکا کے خلاف ہو گا۔