انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتا تو ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر اور موجودہ چیف ایگزیکٹو ٹرپل ایچ نے انگلش ٹیم کو ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے اسپیشل کسٹم بیلٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انگلش ٹیم کو ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے کسٹم بیلٹ موصول ہو گیا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی بیلٹ ہمارے تک پہنچ چکی ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کی بیلٹ کے ساتھ جونی بیئرسٹو، جوز بٹلر، جو روٹ، جیسن روئے اور جوفرا آرچر نے تصاویر بنوائیں۔
گزشتہ ماہ انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لیںڈ کو شکست دے کر ورلڈکپ جیتا تھا اور پہلی مرتبہ کرکٹ کا عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔