ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس دکھانے کے بعد جیسن روئے کو ایشز سیریز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا مگر اوپنر اب تک تینوں ٹیسٹ میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ جیسن روئے نے ابتدائی تین ٹیسٹ کی چھ اننگز میں 9.50 کی اوسط سے صرف 57 رنز بنائے ہیں۔
جو کھلاڑی جیسن روئے کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے کی حمایت کر رہے تھے اب وہی انھیں ڈراپ کرنے کا مشورہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں سابق انگلش کپتان ایلک اسٹیورٹ نے کہا کہ شاید ہم سب اس سے اتفاق کریں گے کہ اب جیسن روئے کو ڈراپ کر دینا چاہیئے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے انگلش ٹیم کو مشورہ دیا تھا جیسن روئے کو چوتھے یا پانچویں نمبر پر کھلائیں اگر وہ ان نمبرز پر آ کر جارحانہ کرکٹ کھیلتے تو ٹیم کو فائدہ ہو سکتا تھا مگر میری تجویز نہیں مانی گئی اور اب جیسن روئے کو ڈراپ کرنا مجبوری بن گئی ہے۔