Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کرکٹ نے ستمبر-اکتوبر میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سریز کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ تین ایک روزہ میچز کراچی اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
سری لنکن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سری لنکن کھلاڑی دورہ پاکستان کی تاریخوں پر ناخوش ہیں کیونکہ انھی دنوں میں کیریبین پریمیر لیگ چل رہی ہو گی اور کئی پلیئرز کے اس لیگ میں معاہدے ہوئے ہیں۔
ابھی تک نیروشان ڈکویلا اور تھیسارا پریرا کے نام سامنے آئے ہیں جن کا کیریبین پریمیر لیگ میں معاہدہ ہوا ہے۔ سری لنکن کرکٹ کی جانب سے اس خبر پر اب تک کوئی حتمی موقف سامنے نہیں آیا تاہم رپورٹ کے مطابق کچھ کھلاڑی دورے سے کچھ روز پہلے اپنی عدم دستیابی ظاہر کر سکتے ہیں۔