Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے فاسٹ بولر جنید خان نے وقار یونس کو بولنگ کوچ بنانے کے متوقع فیصلے کی حمایت کر دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں جنید خان نے کہا کہ وقار یونس جب ہیڈکوچ تھے تو بولرز کو اپنی پرفارمنس بہتر بنانے میں بہت مدد ملی، لیجنڈری بولر کی جانب سے بہت کارآمد ٹِپس دی جاتی تھیں۔
جنید خان نے ورلڈکپ سے پہلے ڈراپ کیے جانے پر ایک مرتبہ پھر شکوہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کسی بھی بولر کی پرفارمنس بہتر نہیں تھی اور صرف مجھے ہی ڈراپ کیا گیا جس پر بہت مایوسی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ جذبات میں آ کر ٹویٹر پر غلطی بھی ہو گئی۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ کھلاڑی آج کل لیگ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دے رہے ہیں، میری نظر میں سب سے پہلے قومی ٹیم ہونی چاہیئے اس کے بعد لیگ کی باری آنی چاہیئے۔