کرکٹ کے حلقوں میں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے شان مسعود اور اسد شفیق کے علاوہ اظہر علی کا نام بھی زیرگردش ہے مگر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے تمام خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔ اظہر علی نے کہا کہ پی سی بی نے اس حوالے سے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، یہ سب صرف افواہیں ہیں۔
اظہر علی نے ٹیسٹ میچوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے زیادہ دورے کرنے کا مشورہ دیا۔ ہیڈکوچ سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ مصباح الحق کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی اور سیکھی ہے، بورڈ جو فیصلہ کرے گا بہتر ہو گا۔
اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ پری سیزن کیمپ میں تمام کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین موقع ہے، میں بھی کوشش کر رہا ہوں کہ یونس خان اور مصباح الحق کے جانے کے بعد جو خلا پیدا ہوا اسے پورا کروں۔