فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پری سیزن کیمپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ڈینگی وائرس کا شکار ہیں جس وجہ سے وہ مزید کیمپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ فاسٹ بولر کو گزشتہ روز مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
قوی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان بھی تاحال کیمپ کا حصہ نہیں ہیں۔ فخر زمان دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ گزشتہ روز فخر زمان کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا تھا۔ فخر زمان کی ایم آر آئی رپورٹ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری پینل کو موصول ہو گئی ہے۔
رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پینل کی سفارشات کی روشنی میں فخر زمان کی کیمپ میں آئندہ شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر رپورٹس درست ہوئیں تو فخر زمان پری سیزن کیمپ میں حصہ لے سکیں گے۔