Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف انڈر-19 ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کے امیدواروں میں شامل تھے مگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچنگ میں تجربہ رکھنے والے اعجاز احمد کو انڈر-19 ٹیم کا کوچ مقرر کیا۔
محمد یوسف نے پی سی بی کے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین احسان مانی اور ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر دونوں نے مجھے یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں کوچ مقرر کرے گا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ مستقبل میں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انھوں نے کہا کرکٹ کی وجہ سے ہی یہ مقام حاصل ہوا ہے اور کسی بھی رول میں پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے کیلئے تیار ہوں۔ یاد رہے کہ اعجاز احمد کو تین سال کیلئے قومی انڈر-19 ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔