Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جےوردھنے اور شارلٹ ایڈورڈز کو "دی ہنڈرڈ" ٹورنامنٹ کیلئے ساؤتھیمپٹن ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔ مہیلا جےوردھنے چھٹے ہیڈکوچ ہیں جنہیں "دی ہنڈرڈ" ٹورنامنٹ میں کوچنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اب تک مقرر کیے گئے چھ کوچز میں سے ایک کا تعلق بھی انگلینڈ سے نہیں ہے جبکہ دو ٹیموں نے ابھی اپنے کوچز کا اعلان کرنا ہے۔
ٹام موڈی کو اوول انوزبل اور اسٹیفن فلیمنگ کو ٹرینٹ روکٹس کا ہیڈکوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ انگلش ٹیم کے سابق کپتان اینڈریو اسٹراس کا کہنا ہے کہ انگلش کوچز کیلئے یہ ایک بہترین موقع تھا کہ وہ "دی ہنڈرڈ" ٹورنامنٹ کا حصہ بنتے۔
دوسری جانب شارلٹ ایڈورڈز پہلی مرتبہ ہیڈکوچ کی ذمے داری نبھائیں گی۔ انھیں ساؤتھیمپٹن کی خواتین ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔ شارلٹ ایڈورڈز ویمنز بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی بیٹنگ کوچ رہ چکی ہیں۔