Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مصباح الحق، محمد سمیع، عمران فرحت اور فیصل اقبال نے 2001 میں ایک ساتھ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا لیکن ہر کوئی آج الگ مقام پر موجود ہے۔ مصباح الحق پاکستان کے کامیاب ٹیسٹ کپتان بنے اور اب وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ بننے کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔
فیصل اقبال نے بھی پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ بننے کے لیے درخواست دے رکھی ہے جبکہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے بیٹنگ کنسلٹنٹ رہ چکے ہیں۔ عمران فرحت اور محمد سمیع ابھی تک ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
مصباح الحق نے پاکستان کی جانب سے 75، فیصل اقبال نے 26، عمران فرحت نے 40 اور محمد سمیع نے 36 ٹیسٹ میچز کھیلے۔