Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کو فروغ دینے میں پاکستان کرکٹ کا کردار بہت اہم رہا۔ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملہ ہوا تو اس کے بعد پاکستان ٹیم نے اپنی تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنا شروع کر دیں جس وجہ سے یو اے ای کے لوگوں میں کرکٹ دیکھنے میں دلچسپی بڑھی۔
ہوم سیریز کے بعد پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کا آغاز بھی متحدہ عرب امارات سے کیا۔ یو اے ای میں ماسٹرز کرکٹ لیگ اور ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ کا انعقاد بھی ہوا۔ کرکٹ کا مختصرترین فارمیٹ ٹی ٹین کا میلہ بھی یو اے ای میں لگتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں نئی لیگ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جسے "نائنٹی نائنٹی بیش" کا نام دیا گیا ہے۔ اس لیگ کا پہلا ایڈیشن اگلے سال کھیلا جائے گا جس میں ایک اننگز 90 گیندوں یعنی 15 اوورز پر مشتمل ہو گی۔