Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ٹیسٹ میچوں کے لیے بھارت کا دورہ کرنا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 15 ستمبر کو دھرمسالا، دوسرا میچ 18 ستمبر کو چندی گڑھ اور تیسرا میچ 22 ستمبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مہندر سنگھ دھونی کو ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، ریشب پانٹ (وکٹ کیپر)، شیکھر دھون، لوکیش راہول، شریاس ائیر اور مانیش پانڈے شامل ہیں۔
ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، کرونال پانڈیا، واشنگٹن سندر، راہول چہار، خلیل احمد، دیپ چہار اور نودیپ سینی بھی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ اس کے بعد بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔