Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے نوجوان بیٹسمین سیف بدر انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ سیف بدر چار ماہ تک انگلینڈ میں موجود رہے ہیں جہاں انھوں نے لی لینڈ کرکٹ کلب کی جانب سے کئی میچز کھیلے اور ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کیا۔ انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں اپنے پیارے پاکستان میں واپس آ چکا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں چار ماہ کا وقت بہت اچھا گزرا۔ سیف بدر نے موقع دینے پر لی لینڈ کرکٹ کلب کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بارے میں اور کرکٹ کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔
سیف بدر نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے انگلینڈ کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا فائدہ مستقبل میں ہو گا۔ نوجوان بیٹسمین نے امید ظاہر کی کہ وہ اب ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلیں گے۔