سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے کچھ دنوں پہلے ایک ٹویٹ کی تھی کہ وہ اگلے ہفتے ایک بڑا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ انھی دنوں میں ڈین جونز نے پاکستان ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کے لیے درخواست بھی دی جس کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ شاید قومی ٹیم کے اگلے ہیڈکوچ ڈین جونز ہی ہوں گے۔
جوں جوں دن گزر رہے ہیں پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کا بھی تجسس بڑھ رہا ہے کہ ڈین جونز کیا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر بریڈ ہوج نے ٹویٹ کی کہ ڈین جونز آپ اعلان کس دن کریں گے؟ کیا آپ انگلینڈ یا پاکستان کے ہیڈکوچ بننے جا رہے ہیں؟
ڈین جونز نے انھیں جواب دیا کہ اتوار والے دن آپ کو پتا لگ جائے گا۔ اس کے باوجود بریڈ ہوج نے ایک اور ٹویٹ کر ڈالی کہ کیا یہ بات کنفرم ہو گئی ہے کہ ڈین جونز ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کی کوچنگ کرنے لگے ہیں؟